عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش جا ری رہے گی، ججزمیرٹ پر فیصلے کریں

ڈسڑ کٹ اینڈ سیشن جج بہا در علی خا ن کا الوداعی پارٹی سے خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 17:58

راولپنڈی ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ڈسڑ کٹ اینڈ سیشن جج بہا در علی خا ن نے کہا ہے کہ عوام کو عدل و انصاف فرا ہم کر نے کے لئے کو شش جا ری رہے گی ،تما م ججز کو چا ہے کہ وہ کسی قسم کے دبا ؤ کو خا طر میں نہ لا تے ہو ئے میرٹ پر فیصلے کریں ،عدلیہ ریاست کا اہم ستو ن ہے ،اس لئے اسے مضبو ط کر نے کی ضرو رت ہے ۔وہ جمہ کو راولپنڈی ضلعی عدالتوں کے ججز کی جانب سے دی گئی الودا عی پا ر ٹی سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج ،محمد اعظم ،ایڈیشنل سیشن جج نا دیہ اکرا م،ودیگر ججز سمیت جو ڈیشل کمپلکس کے ملا زمین نے شر کت کی۔ سیشن جج بہادر علی خان کو ججز نے عدالتی افسران و ملازمین نے الودا عی ملاقات انہیں پھول اور تحائف پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ ججز میرٹ پر اور بروقت فیصلے دیں تاکہ سائلین کی داد رسی ہوسکے ۔اس موقع پر راولپنڈی کے ججز نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔