آم کے در ختوں پر70سے ز یا د ہ اقسام کے کیڑ ے حملہ آوور ہوتے ہیں:زرعی ماہرین

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 28 اگست 2015 17:44

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)زرعی ما ہر ین نے بتایا ہے کہ آم کے در ختوں پر70سے ز یا د ہ مختلف اقسام کے کیڑ ے حملہ آوور ہوتے ہیں لیکن آم کی گدھیڑی معاشی نقصا ن پہنچا نے و الا ایک ا ہم کیڑاہے یہ کیڑاآم سنگترہ مالٹاشہتوت بیرآمرودواورجامن سمیت تقریبا70درختوں پرحملہ آوورہوتاہے یہ گھروں کے کمروں میں داخل ہوکربھی پریشانی کا باعث بنتاہے یہ آم کی گدھیڑی کا کیڑادسمبر سے لے کرمئی تک متحرک رہتا ہے اور سال کا باقی حصہ انڈوں کی شکل میں رہتا ہے انڈے کارنگ گلا بی اورشکل گول شلغم کے بیج جیسی ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

ما د ہ 400تا 500کی تعداد میں سفید تھیلیوں میں ز مین کے اندر انڈے دیتی ہے،انڈوں کا دورانیہ 185سے210دن کا ہوتا ہے نر کیڑ ہ بڑھوتری کی چارحالتوں سے گزر کر با لغ ہوتا ہے جبکہ ما د ہ بڑھوتر ی صرف3حالتوں سے گزرتی ہے ۔ماد ہ گھروں میں متاثرہ درختوں کے قریب گھاس پھوس کے ڈھیڑوں کے نیچے بھی انڈے ہے جو دسمبر کے آخیر یا جنوری کے شروع میں انڈوں سے بچے نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔سلسلہ فروری کے آخیرتک رہتا ہے یہ بچے دختوں پر چڑھنا شروع ہو جا تے ہیں ۔درختوں کی کونپلوں بوراورنئے پتوں سے رس چوستے رہتے ہیں۔ آم کی گدھڑی کے عا م کے پودوں کا سب سے خطرناک کیڑا ہے ۔