عمد ہ کو الٹی کی روئی پیدا کرنے کیلئے سنڈیوں کا بر و قت تدا ر ک ناگزیر ہے:ماہرین

جمعہ 28 اگست 2015 17:44

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)ما ہرین زراعت نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو ہد ایت کی ہے کہ و ہ عمد ہ کو الٹی کی رو ئی پیدا کرنے اور فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے ر یڈ کا ٹن بگ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بر و قت تدا ر ک یقینی بنا ئیں کیونکہ یہ کیڑے کپاس کے پھو لو ں اور ٹینڈوں سے ر س چو س کر نہ صر ف پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ رو ئی کو داغ دا ر کر کے کو الٹی کو بھی شد ید متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہرسا ل ملکی سطح پر ار بو ں رو پے کا نقصان ہو جاتا ہے عمد ہ قسم کی کپا س اور روئی پیدا کرنے کیلئے صا ف چنا ئی ذخیر ہ اور ترسیل میں احتیاط کے ساتھ ساتھ ا ن کیڑوں پر کنٹرو ل حاصل کرنا از حد ضرور ی ہے۔

(جاری ہے)

ا ن کی کیڑوں کے با لغ اور بچے د و نو ں حا لتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کر کے بیج کا ر س چوس لیتے ہیں متاثر ہ بیج اور رو ئی پر بیکٹر یا ں اور فنجائی کا حملہ ہو جا تا ہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈ ہ پو ر ی طرح نہیں کھلتا اور غیر معیا ر ی روئی پیدا ہو تی ہے ۔کیڑ ے کے فضلا ت سے بھی رو ئی آ لود ہ ہو جاتی ہے یہ پھر جتنگ فیکٹر یو ں میں جتنگ کے دو را ن ا ن کیڑوں کے کچلنے سے رو ئی پر داغ بن جاتے ہیں، بیج پر شد ید حملہ کی صو رت میں تیل کے اجزا ء کم ہو جاتے ہیں اور ا س طرح بیج کا اگا ؤ بھی متاثر ہو تا ہے ۔