حکومت چین کو زیادہ برآمدات کیلئے اقدامات یقینی بنائے: پاکستان کسا ن ویلفیئر کونسل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 28 اگست 2015 17:44

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کسا ن ویلفیئر کونسل کے چیئر مین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کے پچاس سے زائد معاہدوں پر دستخط سے ملک میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گاتاہم حکومت غذائی اجناس ، سبزیوں ، پھلوں ،چاولوں ، کپاس ، چمڑے کی مصنوعات ، قالینوں ،آلات جراحی ،کھیلوں کے سامان اور فارماسیوٹیکل کی چین کو زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائے، تاکہ اعلیٰ معیار کی مذکورہ مصنوعات کی برادر ملک چین کو برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ اکنامک کوریڈور سے فیصل آباد ڈویژن کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی معاشی خوشحالی آئے گی اور اقتصادی راہداری کے ساتھ منسلک علاقوں میں بھی نئی صنعتوں کاقیام یقینی ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :