ٹھٹھہ ،2008 سے شروع کی جانیوالی سکیموں میں کروڑوں کی خورد برد ،تعمیراتی کام بند کردیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 17:36

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ٹھٹھہ میں 2008 سے شروع کی جانے والی اسکیموں میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے بعد اہم ترین ترقیاتی اسکیموں پر اب تعمیراتی کام بند کردیا گیا ہے اس سلسلے میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء کے جانب سے کئے جانے والے ایک خصوصی سروے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ٹھٹھہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا بے نظیر بھٹو کلچرل کامپلیکس بیس کروڑ روپے کی لاگت کے باوجود ابھی تک اس اہم پروجیکٹ کا تیس فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے دوسری جانب ٹھٹھہ کی عوام کی تفریح کے لئے قومی شاہراہ کے قریب پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا دولہا دریا خان پارک بھی کرپشن کے باعث سات سالوں سے مکمل نہیں ہوسکا ہے اور اس پارک پر اب تو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے نو کروڑ روپے کی لاگت آچکی ہے ادھر ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب سات سال قبل سات کروڑ روپے کی لاگت سے 250 قیدیوں کی گنجائش والے نئے ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر 22 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ میں سات سال قبل شروع کی جانے والی تینوں اہم ترین پروجیکٹ پر تعمیراتی کام بند ہوگیا ہے۔