پاکستان کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، فروری 2016میں نالج پارک کی بنیاد رکھیں گے ‘رانا مشہود احمد خان
نالج پارک کے قیام کا مقصد اکیڈیما اور انڈسٹری کو اکٹھا کرنا ہے ،صنعتوں کو یونیورسٹیوں میں ہونے والی تحقیق کا فائدہ پہنچائیں گے پاکستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں دنیا کے اہم ترین سائنسی اور تحقیقی اداروں اور دیگر شعبوں میں پاکستانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ وزیر تعلیم پنجاب کا تقریب سے خطاب
جمعہ 28 اگست 2015 17:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے تحقیق کے میدان میں ترقی کے لئے فروری 2016 میں پاکستان کے پہلے نالج پارک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے الرازی ہال میں بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2015 میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، سینئر فیکلٹی ممبران، پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات عائشہ خان، حفصہ ، فصاحت فاطمہ، رملہ طیب ، اُمِ کلثوم اور طالبعلم اظہر علی، والدین اور اساتذہ موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نالج پارک کے قیام کا مقصد اکیڈیما اور انڈسٹری کو اکٹھا کرنا ہے اور صنعتوں کو یونیورسٹیوں میں ہونے والی تحقیق کا فائدہ پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.