وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :