Live Updates

اسلام آباد : بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 17:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر اپنی آواز بلند کی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاباق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دئے اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی نذر ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسوس ہے . بد قسمتی سے مودی سرکار امن نہیں چاہتی. واضح رہے کہ آج صبح ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 9 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات