ہیڈ تریموں کی خستہ حالی انتظامیہ اور سیاستدانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 28 اگست 2015 17:21

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء )ہیڈ تریموں کی خستہ حالی انتظامیہ اور سیاستدانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ۔ شہریوں کی مشکلات اور خطرات بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تریموں بیراج کے دونوں کناروں کے موڑوں کے نیچے سے آئرن میٹریل نظر آنا شروع ہوگیا ہے اور بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں لاکھوں ٹن وزن روزانہ گزرنے کی وجہ سے بیراج جھولنے لگ جاتا ہے اور موڑ کاٹتے وقت گاڑیاں بھی حادثات کی نذر ہوجاتی ہیں اور ٹریفک بھی دن میں متعدد بار جام ہوتی ہے جس سے عوامی حلقوں میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے انتظامی لاپرواہی سمجھ سے بالاتر ہوتی جارہی ہے اور تریموں بیراج کی توسیع و مرمت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑا نظر آرہاہے ۔

عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔