وزیر اعلیٰ کا راولپنڈی میں بچے سے زیادتی اور تصاویر بنانے کی خبر کا نوٹس ،آر پی او سے رپورٹ طلب

جمعہ 28 اگست 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقہ نئی آبادی ڈھوک ٹھٹیال میں بچے سے زیادتی اور تصاویر بنانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ، زیادتی میں ملوث مفرور ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :