تحر یک انصاف ” تین سیاسی وکٹیں “ گرانے پر آج پنجاب اسمبلی چوک میں جشن منائیگی ‘چوہدری محمدسرور

عمران خان ‘جہا نگیر خان تر ین ‘شاہ محمودقر یشی سمیت دیگر قائدین خطاب کر یں گے ‘آخر کار الیکشن کمیشن کو بھی پی ٹی آئی کے موقف کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھر نے کا فیصلہ حتمی ہے (ن) لیگ صرف ضمنی انتخابات نہیں عبر تناک شکست کیلئے بھی تیار رہے کیونکہ عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں ‘صوبائی آرگنائزرکی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ آج (ہفتہ) پنجاب اسمبلی چےئر نگ کراس مال روڈ میں کارکنان (ن) لیگ کی تین سیاسی ”وکٹیں“گرا نے پر جشن منائیں گے ،چےئر مین عمران خان سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین شر کت کر یں گے، آخر کار الیکشن کمیشن کو بھی تحر یک انصاف کے موقف کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ تحر یک انصاف کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھر نے کا فیصلہ حتمی ہے،(ن) لیگ صرف ضمنی انتخابات نہیں عبر تناک شکست کیلئے بھی تیار رہے کیونکہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں، ضمنی انتخابات میں عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کی کر پشن ‘لوٹ مار اورعوام دشمن پا لیسوں کے خلاف عوامی ریفر نڈم ہو گا ۔

وہ جمعہ کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج کے جشن میں میرے اور چےئر مین عمر ان خان ‘سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین ‘نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی سمیت دیگر قائدین خطاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی بھی صورت انتخابی میدان (ن) لیگ کیلئے کھلا نہیں چھوڑ ے گی بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کا آج لاہور میں استقبال اور جشن منانے کیلئے بھر پور تیار ہیں اور آج ثابت کر دیں گے کہ لاہور کے عوام آج بھی عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے آج بھی ”خیالی پلاؤ “بنا رہے ہیں انکومعلوم ہو نا چاہیے کہ وہ اڑھائی سالوں سے پنجاب کے ساتھ جو عوام دشمنی پر مبنی سلوک کر رہے ہیں قوم ان سے تنگ آچکے ہیں اور اب ان سے نجات حاصل کر نا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا الیکشن کمیشن کے ممبران کو فارغ کر نے کا مطالبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے اور آخر کار الیکشن کمیشن کو بھی تحر یک انصاف کے موقف کو تسلیم کر نا پڑ یگا ورنہ تحر یک انصاف کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھر نے کا فیصلہ حتمی ہے اور ہم اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آئینی ‘سیاسی اور جمہو ری جد وجہد جاری رکھیں گے اور اپنے حقوق کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔