وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار،لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت

جمعہ 28 اگست 2015 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اورفائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :