آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،رشید گوڈیل حملہ کیس میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

تحقیقات میں فارنزک،جیو فینسنگ وغیرہ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے،غلام حیدر جمالی کو بریفنگ

جمعہ 28 اگست 2015 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی تفتیش کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری،ڈی آی جی سی ٹی ڈی عارف حنیف،ڈی آی جی ایسٹ منیراحمد شیخ،ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان،ایس ایس پی ایسٹ جاوید،ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے علاوہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ اوراے آئی جی لیگل نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مقدمے کی تفتیش تمام تر ممکنہ پہلوؤں سے جاری ہے اور اس حوالے سے فارنزک،جیو فینسنگ وغیرہ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بدولت تفتیشی پیشرفت کے مثبت نتائج سامنے آ ئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کے آئی جی سندھ کی جانب سے مذکورہ مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنیوالے کے لے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔آئی جی سندھ نے مقدمے کی چوبیس گھنٹوں پر مشتمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کرتے ہوے کہا کہ آئندہ اس حوالے سے پانچ روز بعد اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وہ بذات خود مقدمے کی تفتیش میں ہونیوالی پیشرفت کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :