وزیراعلیٰ شہبازشریف میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ، چار روزقیام کریں گے

شہبازشریف گذشتہ ماہ سیلاب آنے کی وجہ سے لندن میں اپنا طبی معائنہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے

جمعہ 28 اگست 2015 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہوگئے،جہاں وہ چار روز قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف گذشتہ ماہ پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے لندن میں اپنا طبی معائنہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔یادرہے کہ جنرل مشرف کے دور میں جلا وطنی کے دوران شہبازشریف کا لندن میں اہم آپریشن ہوا تھا جس کے بعد اسی ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :