زاہد خان کے پارٹی لیڈروں کے گھروں سے لوٹ مار کا سونا برآمد ہورہا ہے ،زاہد خان دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنے گھر کو سنبھالیں ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ ،شبیر احمد خان

جمعہ 28 اگست 2015 17:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ ،شبیر احمد خان نے اے این پی کے رہنما سینیٹر زاہد خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ زاہد خان کے پارٹی لیڈروں کے گھروں سے لوٹ مار کا سونا برآمد ہورہا ہے ۔زاہد خان دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنے گھر کو سنبھالیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اے این پی نے ہمیشہ پاکستان دشمن قوتوں کا ساتھ دیاہے ،جماعت اسلامی نے پاکستان کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں زاہد خان کے آقا روس اور امریکہ نے خون بہایا،امریکہ خود اعتراف کرتاہے کہ اے این پی پختونوں کے خون کے بدلے ہم سے ڈالر وصول کرتی رہی ہے۔ شبیر احمد خان نے کہاہے کہ کرپشن کی دلدل میں ناک تک دھنسے ہوؤں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :