سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائر نگ کو خطے میں امن پر ”حملہ “قرار دیدیا

جمعہ 28 اگست 2015 17:04

لاہور/اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائر نگ کو خطے میں امن پر ”حملہ “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن کیخلاف سازشیں کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے‘حکو مت بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر یں اور معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے ‘کوئی پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ‘پوری پاکستانی قوم ملک دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔

جمعہ کے روز پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے بھارتی جارحیت سے بے گناہوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بے گناہوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکو مت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارت کے ساتھ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائے اور انکو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو ‘ سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے بھی بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تا ہے لیکن اگر بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہ آئے تو اسکو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا اور بھارت کو کسی بھول کا شکار نہیں ہو نا چاہیے وہ جارحیت کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے ۔

جماعت اسلامی کے امیر سر اج الحق اور سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نے اور منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ورنہ بھارت کی حوصلے بڑھتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان بھارت کی جارحیت پر صرف مذمت کر نے کی بجائے کھل کر بھارت سے دوٹوک بات کریں اور آئے روز کی جارحیت کو بند کروایا جائے ۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ‘سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے بھارتی جارحیت سے شہید ہونیوالوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے بھارت کو گولی کی زبان بند کر نا ہوگی اور وقت آگیا ہے کہ (ن) لیگ قیادت بھارت سے دوستی کو بچانے کی بجائے انکو منہ توڑ جواب دیں اور معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمزپر اٹھایا جائے ۔

جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن ‘سیکرٹر ی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت اصل میں خطے میں امن اور بھارت کی اپنے خلاف ہی سازش ہے اور دنیا میں امن کی بات کر نیوالے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس دہشت گردی کا راستہ روکیں ورنہ خطے میں حالات مزید خراب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :