آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھارتی فائرنگ سے متاثرہ سیالکوٹ کے سرحدی دیہات کا فضائی جائزہ ، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی

جمعہ 28 اگست 2015 17:03

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے متاثرہ سیالکوٹ کے سرحدی دیہات کا فضائی جائزہ لیا اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا او ربھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔