Live Updates

الیکشن ٹربیونل کے حکومتی نمائندوں کیخلاف انتخابی عذرداری کے فیصلے تحریک انصاف کی بڑی فتح ہے ،شاہ محمود قریشی

جمعہ 28 اگست 2015 16:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے حکومتی نمائندوں کے خلاف انتخابی عذرداری کے فیصلے تحریک انصاف کی بڑی فتح ہے عوامی مینڈیٹ چرانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے حکمرانوں پر چارج شیٹ ہے حکومت مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آئی ایس ایف ساہیوال ڈویژن کے صدر اویس ڈولہ،ضلعی صدر آئی ایس ایف راؤ علی اعجاز، اظہر محمود چوہدری، اشرف خا ں سوہنا، راؤ حسن سکندر،راؤ جمیل اختر،قاری حفیظ اللہ بلوچ،محبوب قادری، یسین جوئیہ نے بھی خطاب کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 122، این اے125کے بعد این اے154انتخابات الیکشن ٹربیونل کی طرف سے کالعدم قرار دیئے جانے پر حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے حکمران اپنی دھاندلی کو چھپانے سے بھی چھپانہ سکیں ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا دھرنا اور مطالبہ عوامی امنگوں کے عین مطابق تھا عوامی مینڈیٹ چرانے والے اب عوامی احتساب کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں ڈبے کھلیں گے یہی نتائج برآمد ہونگے تحریک عوام کے دعوے سچ ثابت ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چرانے والے عوام کے مسائل کاتدارک نہیں کرسکتے تحریک انصاف نے عوامی حقوق اور ملکی استحکام کے انتھک جدوجہد شروع کررکھی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے سرمایہ داروں، وڈیروں، جاگیرداروں کیلئے عوام اپنی طاقت سے اقتدار کے دروازے بند کردیں گے۔ عوامی حکومت قائم ہوگی اور حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کا تدارک اور ملکی استحکام کی پالیسیاں مرتب ہونگی انہی اقدام سے نئے پاکستان کیلئے انقلابی فیصلے ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات