الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کیلئے 3 نئے ججوں کے نام مانگ لئے

جمعہ 28 اگست 2015 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کیلئے 3 نئے ججوں کے نام مانگ لئے، الیکشن کمیشن نے مراسلہ لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کیلئے تین نئے ججوں کے نام مانگ لئے ، چیف الیکشن کمشنر نے تین ججوں کی مدت میں توسیع نہیں کی تھی، توسیع نہ ملنے والے ججوں میں کاظم ملک، جاوید رشید اور رانا زاہد شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے مراسلہ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔