جسٹس (ر) کاظم کا رویہ متعصبانہ ہے،میرا مقدمہ نہ سنیں،ان سے انصاف کی توقع نہیں

این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کابیان

جمعہ 28 اگست 2015 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک کا رویہ متعصبانہ ہے لہذا وہ ان کا مقدمہ نہ سنیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ انہوں نے درخواست دی ہے کہ جسٹس کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ان کا مقدمہ نہ سنے کیونکہ ان کا رویہ متعصبانہ ہے اور مجھے جسٹس (ر) ملک کاظم سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک ریاض کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار نے دھاندلی کے الزام پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کررکھا ہے اور جسٹس (ر) کاظم ملک یہ کیس سن رہے ہیں جنہوں نے چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت کے وزراء نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔