وزیراعظم سے رابطہ میں ہوں، حکومت ایم کیو ایم سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی فاروق ستار سے ٹیلیفونک گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ میں ہوں، حکومت ایم کیو ایم سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم سے جلد ملاقات کر کے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق بات چیت کروں گا اور فاروق ستار کو یقین دلایا کہ حکومت استعفوں سے متعلق معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے، اس کے جواب میں فاروق ستار نے یقین دہانیکرائی کہ کمیٹی بننے پر استعفے واپس لینے کی درخواست دیں گے۔