پشاور ،جمیل چوک سے سپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی ،فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

جمعہ 28 اگست 2015 16:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پشاور کے علاقے جمیل چوک سے سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقے جمیل چوک سے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جس کا نام بلال عرف کوڈ ہے اور اس کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔کاؤنٹر کڈنیپنگ سیل کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی حیات آبادمیں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے مارا گیا تھا جبکہ دہشت گرد بلال عرف کوڈو حیات آباد میں ہونیوالے بم دھماکوں میں ملوث ہے جس میں خاصا جانی نقصان ہوا تھا۔