سپریم کورٹ نے ممنوعہ مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

جمعہ 28 اگست 2015 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے ممنوعہ مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی،جسٹس اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں تو پیش کیے جائیں،بے بنیاد مقدمات درج کرنے سے معاشرہ تباہ ہو گا۔جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ممنوعہ مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ممنوعہ مواد رکھنے کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں تو پیش کیے جائیں،بے بنیاد مقدمات درج کرنے سے معاشرہ تباہ ہو گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست کی سماعت کے دوران ملزم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس پر الزامات بے بنیاد ہیں جس پرجسٹس اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ 9 ماہ سے ملزم جیل میں ہیں لیکن پولیس کو ثبوت نہیں ملے۔عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحفظ پاکستان قانون کے تحت عدالتوں کے قیام کا انتظار کر رہے ہیں ،جونہی عدالتیں قائم ہوں گی چالان پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزم امجد اشرف کے خلاف نفرت انگیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :