وزیراعلیٰ پنجاب طبی معائنہ کیلئے 4روز کیلئے لندن چلے گئے

جمعہ 28 اگست 2015 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف طبی معائنہ کیلئے 4روز کیلئے لندن چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف گذشتہ ماہ پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے لندن میں اپنا طبی معائنہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے اور جمعہ کو اپنے طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے جہاں وہ 4روز تک قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جلا وطنی کے دوران شہبازشریف کا لندن میں اہم آپریشن ہوا تھا جس کے بعد اسی ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیاجاتاہے۔