کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے ،اگر ماضی کی روش کو دہرایاگیا تو نتائج ٹھیک نہیں نکلیں گے،سندھ میں کرپشن کا تاثر دینے والے نظریں گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں ،وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑوکابیان

جمعہ 28 اگست 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑونے کہاہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہے ،اگر ماضی کی روش کو دہرایاگیا تو نتائج ٹھیک نہیں نکلیں گے،سندھ میں کرپشن کا تاثر دینے والے نظریں گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑونے کہاکہ پیپلز پارٹی کرپشن کی حامی نہیں لیکن صرف سندھ میں ہی کرپشن کا تاثر غلط ہے ،سندھ میں کرپشن کا تاثر دینے والے نظریں گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ صوبائی اداروں کے ہوتے ہوئے وفاقی اداروں کی کارروائیاں صوبائی خود مختاری کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کو نشانہ نہ بنایاجائے اور کرپشن کیخلاف کارروائیاں دوسرے صوبوں میں بھی ہونی چاہئیں۔