معاشی بہتری سے متعلق پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار
جمعہ 28 اگست 2015 16:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے معاشی بہتری کے حوالے سے پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار دے دیں، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے گذشتہ مالی سال کی بیلنس شیٹ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک اور مطالبہ،آئی ایم ایف حکام کہتے ہیں پاکستان نے مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں بجٹ خسارے کے جو اعدادوشمار فراہم کئے، ان پر شک ہے۔
حکو مت کے مطابق بجٹ خسارہ 14کھرب 50ارب روپے رہا۔ابتدا میں بجٹ خسارہ 18کھرب روپے بتایا گیا تھا۔(جاری ہے)
خسارے میں اتنی نمایاں کمی کیسے ہوگئی؟تین رکنی وفد پاکستان کی بیلنس شیٹ کا آڈٹ کرے گا۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے حکومتی اعدادوشمار کوتنقید کا نشانہ بنایا۔سابق وزیر خزانہ نے بھی خسارہ 8.5فیصد سے کم ہوکر5.3فیصد آنے پر حیرت کا اظہار کیا۔بہرحال اب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہوگاکہ اصل کہانی کیا ہے۔اگر حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار غلط ثابت ہوگئے، تو نہ صرف عالمی مالیاتی فنڈ سے پچاس کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کھٹائی میں پڑ جائے گی، بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی قرضے کا حصول انتہائی مشکل ہوجائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.