فیس بک کو ایک دن میں پہلی مرتبہ ایک ارب انسانوں نے استعمال کیا

جمعہ 28 اگست 2015 15:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو ایک دن میں پہلی مرتبہ ایک ارب انسانوں نے استعمال کیا۔ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے اس پیش رفت کو ایک انتہائی اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز دنیا کا ہر ساتویں شخص فیس بک پر لاگ اِن ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ فیس بک کے صارفین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے خیالات بیان کرنے کی ہر طرح کی آزادی ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ڈیڑھ ارب انسان اس سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :