پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کا دو روزہ اجلاس 5اکتوبر کو لندن میں ہوگا

جمعہ 28 اگست 2015 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کا دو روزہ اجلاس 5اکتوبر کو لندن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے وفاقی وزارت صحت کے نظام اور تمام صوبوں کے سیکرٹری صحت کو اس اجلاس میں مدعو کرلیا ہے۔ اجلاس16اکتوبر تک جاری رہے گا کہ جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔