الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے زیر التواء انتخابی عذرداریاں سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بھجوادیں

جمعہ 28 اگست 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے زیر التواء انتخابی عذرداریاں سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بھجوادی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ عذرداریاں اپنی مدت ملازمت 31اگست کو ختم ہونے کی بنا پر بھجوائیں ہیں۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے118 کی عذرداری کی سماعت تھی لیکن کاظم علی ملک نے سماعت سے انکار کردیا ۔ ہائیکورٹ بھجوائی جانیوالی عذر داریوں میں لاہور سے حلقہ این اے118‘ این اے128 ‘ پی پی 150‘160‘97 سمیت9عذرداریاں شامل ہیں۔