کورنگی ، تیزرفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوار 2نوجوانوں کوروند ڈالا

جمعہ 28 اگست 2015 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریادسارالعلوم چورنگی کے قریب تیزرفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوار 2نوجوانوں کوروند ڈالا ڈمپر دونوں نوجوانوں کوروندتے ہوئے ایک کلومیٹر تک لے گیا،موٹرسائیکل کے پرخچے اڑگئے دونوں نوجوانوں کی نعشیں کافی دیرتک سڑک پرپڑی رہیں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمر18اور19سال تھی تاہم نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی،ڈمپرموقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب تیزرفتار ٹرک نے اسکول وین کوٹکرماردی حادثے کے نتیجے میں اسکول وین میں سوار 5معصوم طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ ٹیپوسلطان روڈاورشہیدملت ایکسپریس وے پرٹریفک معطل ہوگیا۔