چینی ماہرین کازرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کادورہ

جمعہ 28 اگست 2015 15:11

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چینی ماہرین کازرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کادورہ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کے منصوبوں کے معاہدوں پردستخط ،تفصیلات کے مطابق چین کے ٹراپیکل کراپس ریسورس انسٹیٹوٹ چائنز اکیڈمی آف چائنا ٹراپیکل سائنز کی جانب سے انسٹیوٹ کے ڈئریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چن پی یان، نے ٹیم کے ہمراہ سندھ زرعی یونیورسٹی کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اوریونیورسٹی کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی میں زراعت کی ترقی دیگر منصوبوں کے معاہدوں کے سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی سے یاداشت ناموں پردستخط کئے،اس موقع پر ڈاکٹر ایوب بلوچ ڈاکٹر محرم قمبرانی،ڈاکٹر مجاہدلغاری ،مہرالنسا، میمن سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔