وزیر اعظم سے ایاز صادق اور اے این پی رہنما غلام احمد بلور کی الگ الگ ملاقاتیں

جمعہ 28 اگست 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ میں آئیں گے،ضمنی انتخابات میں سپریم کورٹ کی بجائے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،احتجاجی سیاست نے عوام کو کچھ نہیں دیا ،2013 کا مینڈیٹ حقیقی ہے ثابت کر کے قوم کو دکھائیں گے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جمعہ کے روز سابق سپیکر ایازق صاد ق نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف نے سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے ایاز صاد ق کو گزشتہ روز پارٹی اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے جس پر سابق سپیکر نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عدالت سے رجوع کروں گا تاہم فیصلے کے خلاف سٹے آرڈر نہیں لوں گا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارٹی کا فیصلہ سر آنکھوں پر، میری دلی خواہش تھی کہ ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر عوام سے رجوع کروں ،پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق الیکشن لڑوں گا اور پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے دکھاؤں گا، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے او رعوام میں ایک بار پھر جوش وخروش بڑھتا ہوا دیکھ ایسے لگ رہا ہے کہ پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ملیں گے،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات 2013 میں حقیقی مینڈیٹ لیکر پارلیمنٹ میں آئے تھے،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے لیگی کارکن مایوس ہوئے ہیں تاہم پارٹی نے سپریم کورٹ جانے کی بجائے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم عوام کے حقیقی ووٹ کے ذریعے ہی ایوان میں آئے ہیں،انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے قوم کو بتائیں گے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے اور ملک کو ترقی و خوشحال کی جانب لیکر جارہی ہے،احتجاجی سیاست نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بے بنیاد الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے بھی یہاں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ا ٓنے والے فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اے این پی رہنما نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کو سراہا ہے۔