Live Updates

عمران خان کل لا ہو ر میں 3 حلقوں کی کامیابی کا جشن منا ئیں گے ، انتظامات مکمل

جمعہ 28 اگست 2015 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ہفتہ کو لاہور لالک چوک پر 3 حلقوں کی کامیابی کا جشن زندہ دلان لاہور کیساتھ منائیں گے اور وہاں پر پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز اعلان بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ عمران خان آج ہفتہ کو لاہور کے لالک چوک پر این اے 125‘ این اے 122 اور این اے 152 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی ہار پر زندہ دلان لاہور کیساتھ جشن منائیں گے اور تحر یک انصاف کی لاہوری قیادت نے تمام کارکنوں کو لازمی شرکت کی بھی ہدایت کر دی ہے جبکہ اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان بھی خوشی کا دوگنا کرنے کیلئے خرید لیا گیا ہے اس کے علاوہ عمران خان نے لاہور و لالک چوک پر پی ٹی آئی کے مرکزی آفس میں پریس کانفرنس بھی کرنی ہے جہاں پر عمران خان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بہت بڑا دھماکہ کرینگے اور اس دھماکے کے حوالے سے عمران خان نے شیخ رشید سمیت پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :