اسلام آباد میں کثیر المنزلہ عمارتیں، سی ڈی اے کی کیبنٹ سیکرٹری کو حقائق کے برعکس بریفنگ
جمعہ 28 اگست 2015 14:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو محفوظ بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور سیکٹر ایف پندرہ میں الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کے حوالے سے کیبنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس گزشتہ روز کیبنٹ ڈویژن میں ہوا اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کے علاوہ سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن برائے سی ڈی اے نے بھی شرکت کی اجلاس میں سی ڈی اے انتظامیہ نے کثیر المنزلہ عمارتوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ا جلاس میں شریک ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے کثیر المنزلہ عمارتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ حقائق پر مبنی نہیں تھی کیونکہ ان عمارتوں میں نہ ہی آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی آلات کی مناسب تنصیب کی گئی ہے اور نہ ہی ایمرجنسی خارجی راستوں کا خاطر خواہ انتظام ہے جبکہ ان عمارتوں کے ڈیزائن میں زلزلہ پروف دس ریکٹر سکیل تک بچنے کا انتظام موجود ہے اس ذریعے نے مزید آن لائن کو بتایا کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے مذکورہ عمارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے وہ سراسر غلط اور لغو ہے جبکہ سیکٹر آئی پندرہ میں گزشتہ پچیس سالوں سے الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ فلیٹس کے متبادل کے طور پر نہ دینے کی بھی تسلی بخش جواب سی ڈی اے انتظامیہ دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے ترجمان سی ڈی اے رمضان ساجد سے ان کے موبائل نمبر 0333-4372994 اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد کے موبائل نمبر 0300-8551880پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.