وارڈنز نے شہری سے ایک لاکھ روپے لوٹنے والا ڈا کو نقدی اور کار سمیت پکڑ لیا ،ساتھی فرار،مزنگ پولیس کے حوالے

جمعہ 28 اگست 2015 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹرانچارج شادمان اور3 ٹریفک وارڈنز نے شہری سے ایک لاکھ روپے چھیننے والے2 ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو نقدی اور ٹیوٹا کرولا کار سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔وارڈنز نے تمام حالات افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ڈاکو کو ما ل مسروقہ سمیت تھانہ مزنگ کے حوالے کردیا ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 590/15 درج کرلیا گیا۔

سی ٹی او نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وارڈنزٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ قصور کا رہائشی فقیر محمد ولد معراجدین مزنگ چونگی کھڑا تھا کہ ٹیوٹا کرولا کار نمبر LE/1528میں سوار2 افراد نے لفٹ دینے اور راستہ پوچھنے کا بہانہ بنا کر فقیرمحمد کو گاڑی میں بیٹھا لیا اور ڈکیتی کی نیت سے شادمان سے چائنہ چوک کی جانب لے گئے جہا ں ملزمان نے گن پوائنٹ پر فقیر حسین سے نقدی ایک لاکھ روپے چھین کراسے گاڑی سے باہر پھینک دیا ۔

ملزمان کی گاڑی کی ڈکی کھلی دیکھ کر فقیر حسین ڈکی میں چھپ گیا اور چوک میں پہنچ کر ٹریفک اہلکاروں کو دیکھتے ہی اس نے مدد کیلئے شورمچا دیا ۔ڈیوٹی پر مامورانچارج سیکٹر سیداسرار حسین، پٹرولنگ آفیسر حنیف ،ساجداور ٹریفک وارڈن آصف نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا اور ایک ڈاکو مقصود احمد کو لوٹی گئی رقم اور کار سمیت قابو کرلیا جبکہ اسکادو سراساتھی شہروز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ انچارج سیکٹر نے ساری صورتحال افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ملزم کو تھانہ مزنگ کے حوالے کردیاجس کے خلاف مقدمہ نمبر 590/15درج کرلیا گیا ۔سی ٹی او نے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :