پاک بھارت مذاکرات سخت ضرورت ہیں ‘ تناؤ ختم ہونا چاہیے ‘امریکہ

جمعہ 28 اگست 2015 14:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ ختم ہونا چاہیے ‘دونوں ممالک کو تعاون اور مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

معمول کی پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کم ہوجائے ‘وزیر خارجہ کیری نے بارہا کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں قوموں کو تنازعات کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے چاہیے۔

طویل عرصے سے موجود مسائل کے معنی خیز حل کے لیے دونوں ممالک کو مذاکرات، باہمی تعاون اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے سوال پر ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس رپورٹ کا بہ خوبی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہم پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے کی اپیل کرتے ہیں