ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر پانچ ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی

جمعہ 28 اگست 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عامرخان کو چالان اور گواہوں کے بیان کی نقول فراہم کردیں۔ پانچ ستمبر کو عامر خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے،اسکے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور اس کے کارکنان کو عدالتوں میں ہتھکڑیاں لگا پیش کیا جاتا ہے، بڑی جماعت کے رہنماؤں کو بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا جاتا ہے، قانون میں اس امتیاز کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :