انسدا دہشتگردی کی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کے تحویل میں دیدیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) انسدا دہشت گردی کی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کے تحویل میں دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا اس موقع پر رینجرز کے لا آفیسررانا خالد نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردوں کی اعانت اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اس لئے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیاواضح ر ہے کہ رینجرز کی جانب سے سیکریٹری پاسبان عثمان معظم کے گھرپرچھاپہ مارا گیا تھا جس کے دوران عثمان معظم کو ان کے بیٹے سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :