Live Updates

ہمداغ بگٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلہ خوش آئند ہے ‘ عمران خان

جمعہ 28 اگست 2015 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچ رہنما برہمداغ بگٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وفاق کے پاس معاملات کو طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کر نے کا بہترین موقع ہے ‘ الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کی (ن) لیگ کیلئے جانبداری ظاہر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ جسٹس کاظم ملک نے (ن) لیگ کے حق میں 30 فیصلے دیئے تو وہ الیکشن کمیشن کیلئے قابل قبول تھے تاہم جسٹس کاظم ملک اور جسٹس رانا زاہد کے حکومت مخالف فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور جانبدارانہ فیصلہ ہے۔عمران خان نے بلوچ رہنما برہمداخ بگٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے پاس معاملات کو طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

عمران خان نے کہاکہ برہمداغ بگٹی کامذاکرات کے لئے آنا فیڈریشن کے لئے اچھی خبرہے ‘مسائل کے حل کے لئے طاقت کے بجائے مذاکرات راستہ اختیارکرناچاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :