باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 34.2 ملین ڈالر کی کمی

جمعہ 28 اگست 2015 14:29

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ماہ جولائی کے دوران باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 34.2 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے پہلے ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے 125.4 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال 2015-16ء کے آغاز پر جولائی کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات کا حجم 91.2 ملین ڈالر تک کم ہوگیا اس طرح جولائی 2014ء کے مقابلے میں جولائی 2015ء کے دوران تقریباً 34.2 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔