گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سمیڈا کا جائیکا کی معاونت سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
جمعہ 28 اگست 2015 14:29
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ملک میں گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سمال اینڈ میڈیم ڈویلپمنٹ انٹرپرائزز اتھارٹی (سمیڈا) نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارہ (جائیکا) کے تکنیکی ماہرین کی معاونت سے چار سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
(جاری ہے)
منصوبے کے تحت جائیکا کے تکنیکی ماہرین پچاس ملکی اداروں کی معاونت کریں گے جبکہ ان میں سے دس منتخب اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماڈل پیداواری ادارہ بنایا جائے گا۔
منصوبہ کے تحت دنیا بھر کے کامیاب اداروں کی طرز پر گاڑیوں کے پارٹس تیار کرنے والے اداروں کی ترقی کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت آٹو پارٹس تیار کرنے والے مقامی اداروں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ میعار میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.