امریکہ میں سانپ کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں شہری اپنا ہاتھ گنوا بیٹھا

جمعہ 28 اگست 2015 14:28

واشنگٹن۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) امریکہ میں سانپ کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں شہری اپنا ہاتھ گنوا بیٹھا۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں سانپ کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں سیلفی لینے والے کو بھاری جانی نقصان چکانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کیلی فورنیا کے علاقے لیک ایلسینور میں 36 سالة ایلکس گومز نے 4 فٹ لمبے ”ریٹل“ سانپ کو اٹھا کر اس کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی اور اس دوران سانپ نے اس کے ہاتھ پر کاٹ ڈالا۔

سانپ کے کاٹنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کا ہاتھ پھول گیا۔ اس سے قبل جولائی میں ایک شخص نے اس طرح کے سانپ کے ساتھ سیلفی بنائی اور اسے سانپ نے کاٹ ڈالا بعد میں اس کو یہ سیلفی ہسپتال کے خرچ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں پڑی۔ کیلی فورنیا میں ریٹل سانپ عام پایا جاتا ہے اور اپریل سے اکتوبر کے دوران ان کے کاٹنے کا سیزن عروج پر ہوتا ہے۔