طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نہ صرف نظر ہے،بلکہ اس کے خطرات سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو بھی آگاہ کردیا ہے ،افغانستان سے افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے،ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ جان کربی

جمعہ 28 اگست 2015 14:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خطرات سے پاکستان اور افغانستان کو آگا کردیا تھا،کابل سے افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھاکہ وہ ماضی میں عزیز حقانی کے متعلق معلومات دینے پر پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نہ صرف نظر ہے،بلکہ اس کے خطرات سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ایک سوال پر جان کربی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کرنا مشکل ہے۔ اس سے طالبان اور کسانوں دونوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افیون کی کاشت کا متبادل تلاش کرنے اور کسانوں کی مدد کیلئے وہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔