کراچی، انسدا دہشت گردی عدالت نے پاسبان جنرل سیکریٹری کو 90 روز کیلئے رینجرز کے تحویل میں دیدیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی کی انسدا دہشت گردی عدالت نے پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو 90 روز کیلئے رینجرز کے تحویل میں دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عدالت میں رینجرز کے لاء آفیسررانا خالد نے استدعا کی کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردوں کی اعانت اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اس لئے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔واضح ر ہے کہ رینجرز سیکریٹری پاسبان عثمان معظم کو گھرپرچھاپہ مار کر ان کے بیٹے سمیت حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :