کراچی ،انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 4 ایجنٹوں کو 14روزہ ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 4 ایجنٹوں ارشد پپو،خالدامان دادا ،محسن جبار ااور ظفر ٹینشن کو 14روزہ ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا ‘ عدالت نے ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے بھارت میں ”را“سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ملزمان کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے اور کراچی کا امن خراب کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔ملزمان آفاق احمد پر حملے اور اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکے میں ملوث ہیں۔دہشت گردوں کے جاوید لنگڑا اور اجمل پہاڑی کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :