تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی میں خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت اور وزارتوں سے متعلق معاملات طے پاگئے

جمعہ 28 اگست 2015 14:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی میں خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت اور وزارتوں سے متعلق معاملات طے پاگئے‘ قومی وطن پارٹی کو خیبر پختونخواہ حکومت میں شمولیت کے بعد دو اہم وزارتیں دی جائیں گے‘ اگلے ماہ تحریری معاہدے پر دستخط کے بعد قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے گی۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی میں خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت اور وزارتوں سے متعلق معاملات طے پاگئے‘ قومی وطن پارٹی کو خیبر پختونخواہ حکومت میں شمولیت کے بعد دو اہم وزارتیں دی جائیں گے‘ تحریری معاہدے پر دستخط کے بعد قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے گی۔

قومی وطن پارٹی کو معدنیات اور داخلہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا قلمدان اس وقت وزیراعلیٰ کے پاس ہے جبکہ انیسہ طاہر زیب خیلی کو معدنیات کی وزارت دی جائے گی جبکہ حکومت میں شمولیت کے بعد دو وزارتوں کے ساتھ ساتھ قومی طن پارٹی کے دو ارکان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط عمران خان اور جہانگیر ترین کے مصروف ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکے تاہم معاہدہ اگلے ماہ طے پا جائے گا عمران خان جہانگیر ترین سے مشاورت کے بعد معاہدے پر دستخط کرینگے۔