عوام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں آئے جب بھی موقع ملا عوام سے رجوع کیا‘ مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں جانے کو ترجیح دیتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی

وزیراعظم نواز شریف کی غلام احمد بلور سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں آئے جب بھی موقع ملا عوام سے رجوع کیا‘ مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں جانے کو ترجیح دیتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں آئے جب بھی موقع ملا عوام سے رجوع کیا‘ مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں جانے کو ترجیح دیتی ہے مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے مسلم لیگ (ن) کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حقیقی مینڈیٹ کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ مسلم لیگ(ن) کا فیصلہ خوش آئند ہے۔