لاہورہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر پچیس درخواستوں پر نوٹس اجری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 اگست 2015 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر پچیس درخواستوں پر نوٹس اجری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ نئی ڈی لیمیٹیشن آفیسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں سماعت کا موقع فراہم نہیں کیا اور یکطرفہ طور پر دونوں حلقوں کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پرانی یونین کونسلوں کی جغرافیائی حیثیت کو قانونی تقاضوں اور عوامی سماعت کے بغیر تبدیل کر دیا گیا،جس سے ایک ہی خاندان کئی یونین کونسلوں میں بٹ گئے ۔انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے آبادی کے تناسب اور یونین کونسلوں کے وسائل اور مسائل کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :