لاہور ہائیکورٹ نےدو بچے دادا کے حوالے کر دئیے،عدالتی فیصلہ سنتے ہیں بچوں کی ماں غم سے نڈھال ہو گئی جبکہ نانی احاطہ عدالت میں چیختی چلاتی اپنا سر پیٹی رہی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 اگست 2015 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی۔کرن نامی خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکا خاوند ڈکیتی کے مقدمے میں گذشتہ تین سالوں سے کشمیر کی جیل میں قید ہے۔وہ اپنے سسرال کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی لہذا اسکے دونوں بچوں کو اسکے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں موجود محسن اور علی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لہذا انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دی جائے۔تاہم عدالت نے دونوں بچوں کو انکے دادا کے ساتھ بھجوا دیا۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی بچوں کی ماں کمرہ عدالت کے باہر نکل کر روتی رہی جبکہ بچوں کی نانی نے زور زور سے اپنا سر پیٹا اور بین کرتی دکھائی دی۔

متعلقہ عنوان :