آغا غضنفر تعیناتی کیس میں ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کو ختم کروانے کے لئے بورڈ آف گورنرز نے درخواست دائر کردی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 اگست 2015 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پرنسپل ایچی سن کالج آغا غضنفر کی تعیناتی کیس میں حکم امتناعی کو ختم کروانے کے لئے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے معاملے کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت بند کمرے میں منتقل کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں اطراف معزز شخصیات ہیں عدالت میں کوئی بھی ناخوشگوار بات نہیں ہونی چاہئیے۔بند کمرے میں سماعت ہونے کے بعد عدالت نے فریقین کو مصالحت کا موقع دیدیا۔